صدر مملکت آصف علی زرداری کل 8 ستمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے

691457c795c05 1

صدر مملکت آصف علی زرداری اپنا دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد 8 ستمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زرداری نے برطانیہ کے بعد دو روز کے لیے فرانس جانا تھا، تاہم انہوں نے اپنا وہ نجی دورہ منسوخ کر کے فوری طور پر وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے شیڈول میں برطانیہ کے بعد فرانس کا نجی دورہ بھی شامل تھا، جہاں انہوں نے دو دن قیام کرنا تھا، لیکن اب انہوں نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس دورے کو منسوخ کر دیا ہے۔

صدر مملکت منگل (8 ستمبر) کو لندن سے براہِ راست پاکستان کے لیے اڑان بھریں گے اور وطن واپسی پر اپنی صدارتی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے۔