اسلام آباد کو صوبہ بنانے کا سب سے بڑا حامی میں ہوں، نئے انتظامی یونٹس بن کر رہیں گے: وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کو الگ صوبہ بنانے اور ملک میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کی بھرپور حمایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وفاقی دارالحکومت کو صوبائی درجہ دینے کے سب سے بڑے حامی ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیشنل فنانس کمیشن (NFC) ایوارڈ کے تحت تمام صوبوں کو ان کا مالی حصہ مل رہا ہے، لیکن اسلام آباد کو اس مد میں ایک روپیہ بھی نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ "کیا اسلام آباد کے شہری پاکستانی نہیں ہیں؟” انہیں بھی ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس ضرور بنیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کو اب کوئی بھی شخص، سیاسی جماعت یا عوامی نمائندہ نہیں روک سکتا کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
