پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

WhatsApp Image 2026 09 08 at 10.15.17 AM

اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔ اس نئے فیصلے کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔ مزید برآں، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 3 روپے 72 پیسے بڑھا دی گئی ہے، جس سے اس کے نئے نرخ 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔