گلگت بلتستان میں 50 ہزار میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کی بھرپور گنجائش موجود ہے، وزیرِ اعلیٰ امجد حسین

Screenshot 2026 09 04 200958 1

گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ امجد حسین نے خطے کے قدرتی وسائل اور توانائی کے شعبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں 50 ہزار میگاواٹ سے زائد کلین ہائیڈرو پاور (پن بجلی) پیدا کرنے کی قدرتی گنجائش موجود ہے۔

وزیرِ اعلیٰ امجد حسین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے گلیشیئرز اور تیزی سے بہتے دریا نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ان وسائل کو جدید خطوط پر بروئے کار لایا جائے تو ملک سے لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی کا خاتمہ ہمیشہ کے لیے ممکن ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ گلگت بلتستان توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے اور بین الاقوامی و مقامی سرمایہ کاروں کو یہاں پن بجلی کے منصوبے شروع کرنے کے لیے سازگار ماحول اور خصوصی مراعات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف ملکی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ خطے میں روزگار کے بے شمار نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔