ملک میں سیلاب کا الرٹ جاری: دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا شدید خدشہ، این ڈی ایم اے کی وارننگ

Punjab floods

اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ سیلاب اور دریاؤں و ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اتھارٹی نے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق، ملک کے بالائی اور دیگر علاقوں میں متوقع شدید بارشوں کے نتیجے میں 17 ستمبر 2026 تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے بعض حساس اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا شدید خطرہ ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں اور بڑے دریاؤں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، جس سے قریبی آبادیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اتھارٹی نے مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور دریاؤں کے کناروں کے قریب رہنے والے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے یا الرٹ رہنے کی تاکید کی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔