مجھے سندھ پولیس کی سیکیورٹی نہیں چاہیے، سہیل آفریدی نے تمام گاڑیاں واپس بھیج دیں
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سندھ پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی سیکیورٹی لینے سے صاف انکار کرتے ہوئے تمام گاڑیاں اور اہلکار فوری طور پر واپس بھیج دیے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سخت موقف اپناتے ہوئے واضح کیا کہ انہیں سندھ پولیس کی سیکیورٹی کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ سندھ پولیس کے تمام اہلکار واپس چلے جائیں اور ان کے کاروان کے ساتھ اب ایک بھی بیرونی گاڑی نہ چلے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے صوبے کی سیکیورٹی اور انتظامات پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، اس لیے اضافی سیکیورٹی دستے ساتھ رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس فیصلے کے فوری بعد وزیراعلیٰ کے قافلے کے ساتھ موجود سندھ پولیس کی تمام گاڑیاں واپس روانہ کر دی گئی ہیں۔
