وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا

1644226207 cisce results 1 1

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات برائے سال 2026 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے ایک پروقار تقریب میں نتائج کی تفصیلات جاری کیں، جس میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 12 ہزار 416 امیدواران شریک ہوئے، جن میں کامیابی کا مجموعی تناسب 85.95 فیصد رہا۔ نتائج کے مطابق اس سال بھی طالبات کی کامیابی کا تناسب طلبہ کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ رہا۔ وفاقی بورڈ کے حکام نے بتایا کہ امیدوار اپنے نتائج فیڈرل بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر تین مختلف ذرائع سے آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔