میر رضا قتل کیس: وزیر داخلہ سندھ کچھ دیر میں جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے

WhatsApp Image 2026 09 10 at 11.27.37 AM

کراچی: میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قائم جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے لیے وزیر داخلہ و قانون سندھ کا عملہ اور محکمہ داخلہ کے اعلیٰ حکام سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، محکمہ داخلہ کے حکام کیس سے متعلق تمام ضروری اور اہم دستاویزات کے ساتھ عدالت پہنچے ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ سندھ بھی کچھ ہی دیر میں جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ کیس کی حساسیت کے پیش نظر ہائی کورٹ اور کمیشن کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔