پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Petrol 6 696x342 1

سلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اس نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت بڑھ کر 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کے نرخوں میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں میں ڈیزل کا استعمال ہونے کے باعث اس اضافے سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکومتی نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کیا جانے والا یہ حالیہ ردوبدل صرف ایک روز کے لیے نافذ العمل رہے گا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ اور ملکی حالات کے مطابق قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے اور حکومت سے فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔