جڑواں شہروں میں میں موسلادھار بارش، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند

WhatsApp Image 2026 09 01 at 2.27.02 PM

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 160 ملی میٹر پانی برس چکا ہے۔

تیز بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، جہاں کٹاریاں کے مقام پر سطح 25 فٹ اور گوالمنڈی میں 18 فٹ سے تجاوز کر چکی ہے۔ انتظامیہ نے نالہ لئی کے قریبی علاقوں کے مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر راولپنڈی کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں آج تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔