پمز سانحے کا ردعمل: اسلام آباد کے 48 اسپتالوں پر 1 کروڑ کے جرمانے

WhatsApp Image 2026 09 01 at 2.27.03 PM

اسلام آباد: پمز اسپتال کے حالیہ واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے نے طبی مراکز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے۔ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے 48 سرکاری اور نجی اسپتالوں پر اچانک چھاپے مارے، جہاں فائر اینڈ لائف سیفٹی کے انتظامات انتہائی ناقص پائے گئے۔


سی ڈی اے حکام کے مطابق یہ کارروائی 30 اور 31 اگست کو کی گئی، جس کے دوران ضوابط کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1 کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس مہم کے دوران وفاقی دارالحکومت کے بڑے اسپتالوں کو بھی چالان جاری کیے گئے ہیں۔


انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق فائر سیفٹی قوانین کو نظر انداز کرنے پر مختلف مراکز کو 50 ہزار سے لے کر 5 لاکھ روپے تک کے انفرادی جرمانے کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سیکیورٹی نظام کو فوری بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔