میں جنات کا بادشاہ ہوں اور پچھلے 12 سال سے ایک جن میرے ساتھ ہے: اداکار محسن گیلانی

WhatsApp Image 2026 09 02 at 9.23.57 PM 1

ملتان: پاکستان کے معروف ٹی وی و ریڈیو اداکار اور پروڈیوسر سید محسن گیلانی نے جنات کے حوالے سے ایک انتہائی سنسنی خیز اور حیرت انگیز دعویٰ کر کے مداحوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ماورائی دنیا اور جنات سے جڑے اپنے ذاتی تجربات اور خاندانی عقائد پر کھل کر گفتگو کی۔ پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر جناتی دنیا کی بات کی جائے تو وہ خود ’جنات کے بادشاہ‘ ہیں اور اس وقت گفتگو کے دوران بھی ایک جن ان کے بالکل پاس موجود ہے۔

سید محسن گیلانی نے اس ماورائی تعلق کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے زیرِ اثر رہنے والے اس جن کا نام ‘نجیب’ ہے، جو ان کے والد کے انتقال کے بعد سے گزشتہ 12 برسوں سے مسلسل ان کے ساتھ رہ رہا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ جنات کو قابو کرنے اور ان سے رابطہ رکھنے کا یہ سلسلہ نیا نہیں بلکہ ان کے آباؤاجداد کے پاس بھی جنات موجود تھے، کیونکہ یہ تعلق نسل در نسل منتقل ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ قرآن پاک کا گہرا علم اور فہم رکھتے ہیں، وہ ان مخصوص انسانوں اور خاندانوں کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں جن کے زیرِ اثر جناتی مخلوق کام کرتی ہے۔