ورلڈ نومیڈ گیمز: رسہ کشی کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو دھول چٹا دی

WhatsApp Image 2026 09 02 at 9.24.16 PM

قازقستان: چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز (World Nomad Games) سے پاکستان کے لیے ایک شاندار اور بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں رسہ کشی (Tug of War) کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے اپنے روایتی حریف بھارت کو عبرتناک شکست دے دی ہے۔ اس بڑی کامیابی کے فوراً بعد کھیلے گئے دوسرے اہم میچ میں بھی گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے جنوبی کوریا کو بھی چیت کر دیا۔

پاکستانی عسکری و کھیلوں کے دستے کے سربراہ نواب فرقان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کی اس شاندار شروعات پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں ہی بھارت اور کوریا جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف یہ اہم فتوحات پاکستان کے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہیں، جس سے ایونٹ میں ہمارے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں۔

نواب فرقان خان نے بتایا کہ رسہ کشی میں پاکستان کی مسلسل دو فتوحات کھلاڑیوں کی محنت اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔