کراچی:ایم نائن موٹروے، نیو سبزی منڈی کے قریب یوم دفاع پاکستان کا پروگرام
پروگرام کا انعقاد سبزی منڈی کے تاجروں کی جانب سے کیا گیا,سبزی منڈی تاجروں کی افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے حق میں نعرے بازی اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے قرآن خوانی اوردعائیہ تقریب منعقدہوئی۔۔ اس موقع پر تاجر عمران باجوڑی کا کہنا تھا کے،ہم ہر سال یوم دفاع اور شہداء افواج پاکستان کو یاد رکھتے ہیں،قرآن خوانی کے اختتام پر افواج پاکستان کے شہداء کے لئے دعا کی گئی،افواج پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص میں یوم دفاع کی یاد تازہ کردی،مشترکہ دفاع معاہدہ بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان کا تاریخی کارنامہ ہے، اس موقع پر علاقائی معززین اور تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔

