وفاقی حکومت نے 11 ماہ میں آئی پی پیز کو 29 کھرب 35 ارب روپے ادا کر دیے، تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش
اسلام آباد: وزارتِ توانائی کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاق نے گزشتہ مالی سال کے 11 مہینوں کے دوران نجی بجلی گھروں (آئی پی پیز) کو مجموعی طور پر 29 کھرب 35 ارب روپے ادا کیے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق اس بھاری رقم کا ایک بڑا حصہ یعنی 15 کھرب 65 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں منتقل کیا گیا، جو کہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کی فیس کے طور پر ادا کیے جاتے ہیں۔
مزید برآں، اسی عرصے کے دوران نجی بجلی گھروں سے خریدی گئی بجلی یا انرجی پیمنٹس کے اکاؤنٹ میں 11 کھرب 68 ارب روپے کی ادائگیاں کی گئیں۔ پارلیمنٹ میں پیش کردہ ان اعداد و شمار نے ملک کے پاور سیکٹر پر موجود شدید مالی بوجھ کو ایک بار پھر واضح کر دیا ہے۔
