سندھ اسمبلی کا وفاق سے پیٹرولیم لیوی اور غیر ضروری وصولیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ

WhatsApp Image 2026 09 10 at 3.34.30 PM 1

کراچی: سندھ اسمبلی نے وفاقی حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی اور دیگر غیر ضروری وصولیاں فوری طور پر بند کرنے کا باقاعدہ مطالبہ کر دیا ہے۔ ایوان میں ارکانِ اسمبلی کی جانب سے اس حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ان اضافی ٹیکسوں اور وصولیوں کے باعث صوبے کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

سندھ اسمبلی کے ارکان کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل اور لیوی کے نام پر کی جانے والی کٹوتیاں غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ ایوان نے وفاق پر زور دیا کہ وہ عوامی ریلیف کو ترجیح دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کے نظام پر نظرثانی کرے تاکہ کاروباری لاگت اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی لائی جا سکے۔