سلمان خان ہمیشہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟

441896 2010648 updates

بالی وڈ کے سلطان اور سپر اسٹار سلمان خان کے دائیں ہاتھ میں موجود مخصوص فیروزی بریسلٹ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سلمان خان کو اکثر و بیشتر، یہاں تک کہ فلموں کی شوٹنگز، ٹی وی شوز اور بڑی نجی و سرکاری تقریبات میں بھی اس بریسلیٹ کے ساتھ دیکھا جاتا ہے، جس نے اب ایک بار پھر انٹرنیٹ پر چہ مگوئیوں کا بازار گرم کر دیا ہے۔

سلمان خان کے ہاتھ میں ہر وقت رہنے والا یہ فیروزی پتھر (Firoza Stone) والا بریسلیٹ مداحوں کے لیے ہمیشہ سے ہی تجسس کا باعث رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس حوالے سے مختلف نظریات پیش کر رہے ہیں، جہاں کچھ لوگ اسے ان کا پسندیدہ فیشن کہتے ہیں، وہیں اکثریت کا ماننا ہے کہ یہ بریسلیٹ اداکار کے لیے ایک ‘لکی چام’ (Lucky Charm) کی حیثیت رکھتا ہے جسے وہ خود سے کبھی دور نہیں کرتے۔ یہ معاملہ ماضی میں بھی کئی بار سرخیوں کا حصہ بن چکا ہے اور اب ایک بار پھر اس منفرد اسٹائل نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔