پتوکی: 16 سالہ لڑکی سے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام، دلہا اور نکاح خواں گرفتار
پنجاب کے ضلع پتوکی میں سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ لڑکی مریم سے زبردستی اور کم عمری کی شادی کی کوشش ناکام بنا کر بچی کو بازیاب کرا لیا ہے۔ یہ کارروائی لڑکی کی والدہ کی تحریری درخواست پر کی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق، ملزم ذیشان نے والدین کی غیر موجودگی میں مریم سے زبردستی نکاح کیا تھا۔ پولیس نے ‘چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026’ کے تحت مقدمہ درج کر کے دلہا، نکاح خواں اور گواہوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
