برمنگھم ٹیسٹ: تیسرے دن کا آغاز، پاکستان کو برتری ختم کرنے کیلئے مزید 233 رنز درکار

441917 7491118 updates

برمنگھم: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا آغاز ہو گیا ہے۔ قومی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 52 رنز سے آگے بڑھایا۔ کریز پر اس وقت کپتان شان مسعود اور نوجوان بلے باز اذان اویس موجود ہیں۔ پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی بھاری برتری کو ختم کرنے کے لیے مزید 233 رنز درکار ہیں۔

میچ کے دوسرے روز برمنگھم میں بارش کے باعث کھیل شدید متاثر ہوا تھا۔ بارش کی وجہ سے جب دوسرے دن کا کھیل وقت سے پہلے ختم کیا گیا تو پاکستان نے 12.4 اوورز میں 52 رنز بنائے تھے اور اس کے دو اہم کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے

اس سے قبل کھیلے گئے سیشنز میں میزبان انگلینڈ کی پوزیشن انتہائی مضبوط رہی。 انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں 453 رنز کا بڑا اسکور بورڈ پر سجایا جس کی بدولت انہیں پاکستان کے خلاف 320 رنز کی ایک بہت بڑی اور نفسیاتی برتری حاصل ہوئی۔ پاکستانی بلے بازوں کو میچ میں واپس آنے اور اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے کریز پر طویل وقت گزارنا ہوگا